اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد - female body recovered

Female Body recovered in Baramulla تین ماہ قبل سوپور میں دوشیزہ نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔ اتوار کے روز ان کی لاش کو دراگہ بل علاقہ میں دریائے جہلم سے بازیاب کیا گیا۔

Etv Bharat
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 3:32 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے دراگہ بل علاقے میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین ماہ قبل سوپور میں دوشیزہ نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔ مسلسل کئی دنوں تک لاش کی بازیابی کی خاطر انتھک کوششیں کی گئیں، تاہم ریسکیو ٹیموں کو کچھ ہاتھ نہیں لگا۔
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح دراگہ بل بارہمولہ میں دوشیزہ کی لاش پائی گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر بعد ازاں اس کی شناخت مہوش مشتاق ساکن ہارون سوپور کے بطور کی۔ ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس نے پہلے ہی اس ضمن میں کیس درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سرینگر میں خاتون کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد، شوہر گرفتار

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے، وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیرمعمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نہ کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے، لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details