بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کے روز پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی سے منسلک 3 عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس کو مصدقہ انٹیلی جنس موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے، کہ کالعدم لشکر طیبہ سے وابستہ کچھ نامعلوم عسکریت پسند معاونین سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے ارادے سے بارہمولہ قصبے میں منتقل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس و سکیورٹی فورسز نے اویس احمد وازہ ولد محمد وازہ ساکن گنائی ہمام بارہمولہ، باسط فیاض کالو ولد فیاض احمد کالو ساکن گنائی ہمام بارہمولہ اور فہیم احمد میر ولد طارق احمد میر ساکن میر صاحب اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے طور پر گرفتار کیا ہے۔