بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ماگام پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر، سیکورٹی ایجنسیز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ بڈگام کے مازہامہ علاقے میں جمعہ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد عثمان ملک ولد ذلفان ملک عمر 20 سال اور محمد سفیان ولد محمد انعام عمر 25 سال ساکنان سہارن پور اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ جو یہاں ’’جل جیون مشن‘‘ پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام منتقل کیا گیا اور بعد میں انہیں جے وی سی اسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق دونوں مزدوروں کی حالت مستحکم ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جے کے پی سی سی چیف نے غیر مقامی لوگوں پر حملے کی شدید مذمت کی: