اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ میں عسکریت پسند معاون اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس - عسکریت پسند معاون

Militant Associate Arrested سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ کے درگمولہ علاقہ میں ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شخص کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

Militant Associate Arrested with Arms in Kupwara
کپواڑہ میں عسکریت پسند معاون اسلحہ سمیت گرفتار:پولیس

By UNI (United News of India)

Published : Feb 17, 2024, 3:25 PM IST

کپواڑہ: جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کپواڑہ ، فوج کی 47 ار آر اور سی آر پی ایف کی 162 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے درگمولہ میں بی ایڈ کالج کے نزدیک ایک شخص کو گرفتار کیا۔
بیان میں گرفتار شدہ شخص کی شناخت آصف مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکن گلی زو کپواڑہ کے طور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اس کو دھرلیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ 'تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چینی ساخت کا ایک پستول، ایک پستول میگزین اور 6 پستول گولیاں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں:کپوارہ میں عسکری معاون گرفتار، اسلحہ برآمد

واضح رہے کہ دو روز قبل سکیورٹی فورسز نے ضلع کے گنڈ ماچر پُل پر قائم کیے گئے مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کیا تھا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، 10 گولیاں، 2 ہینڈ گرینیڈ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details