اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے، سیاحت کو مزید فروغ ملے گا: گجیندر سنگھ شیخاوت - Tourism will flourish more here

مرکزی وزیر برائے سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت، کمشنر سکریٹری سیاحت یاشا مدگل اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ بدھ کو ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقعے پرگجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا کہ جموں کو کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور عسکریت پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کا اختتام جلد
جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کا اختتام جلد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 2:09 PM IST

جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے (ETV Bharat)

سری نگر:سیاحت اور کلچر کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بدھ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کے معروف سیاحتی مقامات پر بھیڑ کے پیش نظر نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں گن رہی ہے جبکہ نکسل ازم ملک کے صرف چار اضلاع تک محدود ہے۔

مرکزی وزیر برائے سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کمشنر سکریٹری سیاحت یاشا مدگل اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ بدھ کو ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقع پر یہ بات کہی۔ مرکزی وزیرنے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ مشہور سیاحتی مقامات پر سیلانیوں کے بھیڑ کے پیش نظر نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے۔

وادی بنگس اور دودھ پتھری میں مناسب بنیادی ڈھانچے اور موبائل و سڑک رابطے کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا’ "ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے، موبائل اور سڑک رابطے کو بہتر بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔
سیاحت و کلچر کے مرکزی وزیر نے آگے کہا، ’مرکزی سرکار جموں وکشمیر اور دیگر ریاستوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔‘

جموں وکشمیر میں ٹوریسٹ گائیڈز کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ٹوریسٹ گائیڈز کی تعداد کو بڑھانے کی خاطر مرکزی حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا ’مرکزی حکومت ٹوریسٹ گائیڈ بڑھانے کے لئے نئے پروگرام مرتب کر رہی ہے جن میں خواہشمند افراد کو آف سیزن کے دوران تربیت فراہم کی جائے گی۔‘

بنگلہ دیش کے صورتحال کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ منتخب حکومت کو گرانا بدقسمتی ہے۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش کے حالات کا منفی اثر ملک پر نہ پڑے اس کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے اور نکسل ازم اب ملک کے صرف چار اضلاع تک ہی محدود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

لیوینڈر کے کھیت، سیاحت اور معیشت کو دے رہے ہیں فروغ

ABOUT THE AUTHOR

...view details