پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آرمولا علاقے میں دوران شب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس سے ایک ارا مشین کو شدید نقصان پہنچا اور لاکھوں کے سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق رات 12:10 بجے کے قریب پوری آرا مشین آگ کی زد میں آ گئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی لوگوں کی کوششوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، مگر تب تک آرا مشین میں جزوی نقصان ہو چکا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں گذشتہ کئی مہینوں سے خشک کی وجہ سے زمین کی سطح کا پانی اور مٹی کی نمی کم ہو گئی اور اسی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں میں وادی میں آتشزدگی کے ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر