جموں (جموں کشمیر) :جموں کے کھڈ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ حراست میں لیا گیا شہری ذہنی طور پر کمزور ہے۔ تاہم وہ کس طرح سرحد عبور کر کے ملکی سرحد میں داخل ہوا؟ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے شہری نے نام ذاکر خان ظاہر کیا ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس نے اپنی عمر 35 بتائی ہے اور کراچی، پاکستان کا رہنے والا ہے۔ دریں اثنا اس ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 23/2024 u/s 2/3 EIMCO (ایگریس اینڈ انٹرنل موومنٹ آرڈیننس) کے تحت کھڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے، اس کے علاوہ سیکورتی اداروں نے بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔