پلوامہ: ضلع پلوامہ میں منعقدہ سویب بیداری ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف، سی ای او پلوامہ عبدالقیوم ندوی، ڈی پی او پلوامہ منظور احمد کے علاوہ سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے نکالی گئی سویپ بیداری ریلی میں مختلف محکموں کے ملازمین اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سویپ آگاہی ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔ سویپ بیداری ریلی کے اختتام پر کلاک ٹاور پلوامہ میں نکڑ ناٹک کا ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا تاکہ ضلع پلوامہ کے عام لوگوں کو جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں مضبوط پیغام دیا جا سکے۔