ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کی ہدایت پر آج ترال میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جی ایم۔ڈار نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں وارڈز کے نمایندیوں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی، ٹریڈرس فیڈریشن ترال بالا کے جان محمد چاڈرو، اور دیگر معزز افراد نے شامل ہوئے۔
میٹنگ میں ترال ٹاون کے وارڈوں کی حد بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں موجود لوگوںنے حد بندی کو لے کر مشورے بھی دئیے ۔ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جی ایم۔ڈار نے نے ترال ٹاون کی جدت کاری کے حوالے سے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جبکہ حاضرین نے بھی ٹاون ترال کی شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔