اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر انتظامیہ طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم - MEDICAL Camp IN PULWAMA - MEDICAL CAMP IN PULWAMA

جموں وکشمیر انتظامیہ طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ضلع پلوامہ میں تطبی نظام کو بہتربنانے کے لئے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جموں وکشمیر انتظامیہ طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم
جموں وکشمیر انتظامیہ طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 5:29 PM IST

پلوامہ:ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ کام کررہے وہی عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے کئی سارے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر کے کئی ضلع سطح کے ہسپتالوں کے اندر کریٹیکل کرے بلاک تعمیر کرنے کو منظور دی جس کا سنگ بنیاد رواں سال کی 25 فروری کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے رکھا گیا ہیں۔

جموں وکشمیر انتظامیہ طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم (etv bharat)

اس سلسلے میں روف رشید نے بات کرتے ہوئے کہا مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع پلوامہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے جو کریٹیکل کرے بلاک دیا گیا ہے اس پر کام جلدی شروع کیا جانا چاہیے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوں۔

اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پلوامہ ڈاکٹر عبدل غنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار سے زائد بیماری علاج کروانے کے لئے آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں پر کافی بھیڑ رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کریٹیکل کرے بلاک تعمیر ہونے سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوگی اور اس پر جلدی کام شروع کیا جائے گا۔ جس کے لئے سبھی لوازمات پوری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے اے اے ایم کے تحت ڈوڈہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

قابلِ ذکر ہے کہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں جہاں ضلع پلوامہ کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے وہی ضلع شوپیاں اور بڈگام کے لوگوں کو بھی یہاں علاج ومعالجہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ضلع ہسپتال پلوامہ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار سے زائد نئی مریض علاج کروانے کے لئے آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details