اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 1:00 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: اسٹیٹ فیڈریشن آف آشا اور آنگن واڑی ورکرز کے کنونشن کا انعقاد - convention For MDM workers

اننت ناگ میں اسٹیٹ فیڈریشن آف آشا، آنگن واڑی اور ایم ڈی ایم ورکرس کی جانب سے ریاستی سطح کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ آشا ورکرز نے اس موقعے پر مختلف مطالبات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

اسٹیٹ فیڈریشن آف آشا، آنگن واڑی ورکرس کا اننت ناگ میں کنونشن
اسٹیٹ فیڈریشن آف آشا، آنگن واڑی ورکرس کا اننت ناگ میں کنونشن (etv bharat)

اسٹیٹ فیڈریشن آف آشا، آنگن واڑی ورکرس کا اننت ناگ میں کنونشن (etv bharat)

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ اسٹیٹ فیڈریشن آف آشا، آنگن واڑی اور ایم ڈی ایم ورکرز کے مشترکہ اجلاس کے دوران مقررین نے آنگن واڑی ورکرس ہیلپرس اور آشا ورکرس کے مسائل و مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آشا اور آنگن واڑی ملازمین کی تمام تر پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ آشا ،آنگن واڑی ورکرس ہیلپرس کو لیبر قوانین کے تحت خواتین ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ آشا ،آنگن واڑی ورکرس کو کام کے مطابق اجرت فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے۔

نیشنل پراگریسیو اسکیم ورکرس فیڈریش کے نیشنل کنوینر سُشما کُریل اور این پی ایس ڈبلیو ایف کے اسٹیٹ کنوینر اترپردیش شیلا ترپاٹھی سمیت ٹریڈ یونین کوآرڈینیشن سینٹر،ممبر ای پی ایف او جنرل سکریٹری، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ایس پی تیواری ،ٹریڈ یونین کوآرڈینیشن سینٹر کے نیشنل سکریٹری اور ریاستی صدر جموں و کشمیر سید غلام رسول گیلانی موجود رہے ۔

اس کے علاوہ آشا ورکرس ،آنگن واڑی ورکرس کی ایک بڑی تعداد اس کنونشن میں موجود رہی۔آل جموں و کشمیر آنگن واڑی ورکرز ہیلپرز آرگنائزیشن کی ضلع صدر فہمیدہ اختر ،صدر آل جموں و کشمیر آشا ورکرز آرگنائزیشن شاہینہ اختر سمیت ضلع کی تمام دیگر آنگن واڑی اور آشا ورکرس نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یوم خواتین: اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details