کپواڑہ:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ایک رہائشی کو پاکستان میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں جموں و کشمیر کے طلبہ کے اڈمیشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
ای ڈی کی جانب سے تفصیلات دیتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا "کپواڑہ کے رہنے والے محمد عبداللہ شاہ کو پی ایم ایل اے، 2002 کی دفعات کے تحت منی لانڈرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ "ملزم کا تعلق عسکریت پسندی کی مالی معاونت میں ملوث افراد سے تھا جن میں پاکستانی ہینڈلر منظور احمد شاہ شامل ہے. دونوں جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے پاکستان کے کالجوں میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں داخلے کا انتظام کرتے ہے۔"