ترال: جموں و کشمیر میں ترال کے واگڈ میں گولی چلنے کی غیرمصدقہ اطلاع کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واگڈ میں گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کی اطلاع کے فوری بعد سیکوریٹی فورسس نے چوکسی اختیار کرلی اور علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واگڈ علاقہ میں تقریباً دوپہر ایک بجے گولی چلنے کی آواز سنائی دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی غیرمصدقہ اطلاع کے بعد شروع کئے گئے سرچ آپریشن کی اعلی سیکورٹی افسران نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق ڈرون کیمروں سے بھی علاقہ میں نگرانی کی جارہی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال کے واگڈ علاقے میں سرچ آپریشن شروع - Search operation in Tral
Search Operation Underway in Tral جموں و کشمیر کے ترال میں سیکوریٹی فورسس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
Published : May 21, 2024, 6:57 PM IST
|Updated : May 21, 2024, 8:04 PM IST
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ آپریشن کو رات کے دوران موخر کیا جائے گا جبکہ ڈرون کیمروں کا استعمال کرنے کے علاوہ فوج کے ماہر کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔ پورے جنگلاتی علاقہ میں فوج کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران واگڈ کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہا۔