اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادیٔ گریز میں نیشنل کانفرنس کا بڑے پیمانے پر روڈ شو - JK Assembly Elections 2024

وادیٔ گریز میں نیشنل کانفرنس نے بڑے پیمانے پر روڈ شو کا اہتمام عمل میں لایا جس میں نیشنل کانفرنس کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران این سی اور کانگریس اتحاد کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔

A massive road show of the National Conference in Gurez Valley
وادیٔ گریز میں نیشنل کانفرنس کا بڑے پیمانے پر روڈ شو (ETV Bharat Urdu)

وادیٔ گریز میں نیشنل کانفرنس کا بڑے پیمانے پر روڈ شو (ETV Bharat Urdu)

گریز:جموں و کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر اور نیشنل کانفرنس ( NC ) کے سینئر لیڈر نذیر احمد گریزی نے وادیٔ گریز کے مختلف علاقوں میں روڈ شوز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس میں ان کے ہزاروں پرجوش حامی شریک ہو رہے ہیں، اسی طرح آج بھی نظیر گریزی نے ایک میگا روڈ شو منعقد کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے سرگرمی سے مہم چلانا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نذیر احمد گریزی، سابق اسمبلی اسپیکر اور سینئر این سی لیڈر، آنے والے انتخابات سے قبل وادیٔ گریز میں روڈ شو منعقد کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں، بانڈی پورہ کے بے حد خوبصورت سیاحتی مقامات میں بھی الیکشن کی مہم زور پکڑ رہی ہے، اگرچہ وادئ گریز میں اس بار کئی نئے چہرے میدان میں اترے ہیں۔ تاہم عام تأثر یہ ہے کہ اصل مقابلہ آرائی دو دیرینہ سینئر اور سابق ایم ایل اے اور بی جے پی کے کنڈیڈیٹ فقیر محمد خان اور نظیر گریزی کے بیچ ہی دیکھنے کو ہی مل سکتی ہے۔

وادیٔ گریز میں نیشنل کانفرنس کا بڑے پیمانے پر روڈ شو (ETV Bharat Urdu)

ماضی میں فقیر محمد خان کی پکڑ تلیل علاقے پر زیادہ رہی ہے۔ جب کہ داور کے علاقے میں نظیر خان کا ایک بڑا ووٹ بینک رہا ہے۔ اس بار یہ دونوں امیدوار ایک دوسرے کے علاقے یا گڑھ میں گھسنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

ABOUT THE AUTHOR

...view details