راجوری:تھنہ منڈی اسمبلی حلقہ سے سابق جج مظفر اقبال خان کو نیشنل کانفرس سے ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے کئی حامی کارکنان نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس دوران مظفر اقبال کے حامیوں نے این سی ہائی کمان کے تئیں سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔
تھنہ منڈی اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے کئی لیڈران و کارکنان نے پارٹی کے شناختی کارڈز کو بھی توڑ ڈالا۔ ہسپلوٹ، منگوٹہ، منہال، اعظمت آباد، شاہدرہ شریف، راجدھانی کھبلاں بھروٹ چھڑنگ و دیگر متعلقہ پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے پارٹی ہائی کمان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظفر اقبال خان جج کے عہدے کو خیرباد کہہ کر گزشتہ 8 برسوں سے نیشنل کانفرس کے لیے کام کر رہے تھے مگر عین وقت پر پارٹی ہائی کمان کی طرف سے ان کو ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا۔