اننت ناگ:اننت ناگ ضلع کے متن میں مندر اور یاتری بھون کی سنگ بنیاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مارٹنڈ تیرتھ ٹرسٹ کے صدر اشوک کمار سدھا اور جنرل سیکریٹری ٹی کے ٹکو بھی تقریب میں شریک ہوئے، جنہوں نے اس منصوبے کے پیچھے ٹرسٹ کی انتھک محنت اور اس کی روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا انعقاد مٹن علاقے میں ژاکہ ندی کے کنارے پر کیا گیا۔
اس موقعے پر کے کے سدھا نے کہا کہ ناگ پنچمی کے اس مقدس موقعے پر وہ اس مندر اور یاترا نواس کا سنگ بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس تقریب کو سماجی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا، جہاں مختلف مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ساتھ جمع ہو کر امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کر رہے تھے۔