پلوامہ:تحصیلدار پلوامہ محمد اقبال کی قیادت میں آج مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ ڈرائیور کے دوران پلوامہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو جانچنے اور ماہ رمضان کے دوران بازار میں دستیاب اشیاء کے معیار کو جانچنے کے لیے اس مہم کو شروع کیا گیا جو ایک ماہ تک جاری رہی گی۔
اس ڈرائیو میں ضلع کے کئی محکموں نے حصہ لیا اور چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ دی گئی۔ ڈرائیور کے دوران فٹ پاتھوں کو بھی کھول دیا گیا جبکہ دکان داروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فٹ پاتھوں پر اپنا سامان نہ رکھے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تحصیلدار پلوامہ نے کہا کہ یہ مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری اور چھاپڑی فروشوں سے درخواست کی کہ وہ فٹ پاتھوں پر قبضہ نہ کریں۔