اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی - دریائے جہلم

Man Jumps in River Jhelum سرینگر کے صفا کدل پُل میں جمعرات کی صبح ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئی۔

man-jumps-into-river-jhelum-rescue-operation-launched
سرینگر میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 10:22 PM IST

سرینگر میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

سرینگر: سرینگر کے صفا کدل علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں صفا کدل پُل سے جمعرات کی صبح ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئیں اور اس شخص کی تلاش کے لئے تین بوٹ کام پر لگے ہوئے ہیں۔مذکورہ شخص کی شناخت نذیر احمد متو ساکن عیدگاہ کے طور پر کی گئی ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص شال کاروبار سے وابستہ تھا اور حال ہی میں باہر کسی ریاست سے گھر آیا تھا۔

مزید پڑھیں:بجبہاڑہ میں دریائے جہلم سے بوسیدہ لاش برآمد


واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے، وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔

ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے، لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details