اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونہ مرگ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی - CAR COLLIDES WITH TANKER

جموں وکشمیر کے سونہ مرگ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

سونہ مرگ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی
سونہ مرگ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 3:30 PM IST

کشمیر:سونہ مرگ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر اور ایک آلٹو گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں دونوں گاڑیاں کر گل میں نمبر اور پنجاب نمبر سے رجسٹرڈ تھیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص محمد رزاق ولد محمد ہادی ہبہتلا ساکنہ کرگل جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ ذاکر حسین ولد حاجی محمد ہادی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیرالہ: ملاپورم میں زلزلے کے ساتھ خوفناک دھماکے جیسی آواز، دہشت کے مارے 280 لوگ گھر بار چھوڑ کر بھاگے

ایک اور واقعے میں سری نگر کے ایس پی کالج کے کھیل کے میدان میں منگل کو نامعلوم حملہ آوروں کی طرف سے مبینہ طور پر چاقو کے وار سے ایک 23 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایس پی کالج گراؤنڈ میں چھرا گھونپنے کا واقعہ پیش آیا ہے اور متاثرہ کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر لے جایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details