سرینگر:جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے آج پارٹی کے کئی اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کے ساتھ اپنے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔ردوبدل کی باضابطہ طور پر منظوری عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے مناسب غور و خوض کے بعد دی۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبدالرشید وانی، محمد یوسف شائر اور حمید اللہ بھوانی کو سینیئر نائب صدور کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سید آغا افتخار حسین جلالی اور سردار گیان سنگھ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹریرز کا قلمدان سونپا گیا۔
اس کے علاوہ نائب صدور کے عہدے کے لیے نذیر احمد پنڈت، کیول شرما، محمد لطیف خان، عبدالحمید میر، افتخار احمد بانڈے، ایڈووکیٹ سردار رنبیر سنگھ بالی اور دین محمد وانی کا انتخاب کیا گیا، جبکہ محترمہ جہاں آرا، سردار گرمیت سنگھ، جاوید عشائی، مجیب کنٹھ اور ستیش کول کو ریاستی سکریٹریز نامزد کیا گیا ہے۔
راہی ریاض احمد میر کو صوبہ کشمیر کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محمد اسماعیل مام، محمد شفیع خان، غلام محی الدین بٹ، محمد حنیف گیلانی، سجاد احمد ڈار اور طیب دیو کو صوبہ کشمیر کے لیے صوبائی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، صوبہ کشمیر کے صوبائی سیکرٹریوں میں سینٹرل کے لیے جی آر ڈار، سینٹرل کے لیے عبدالاحد کھمبر، ساؤتھ کے لیے ارشد راتھر اور شمالی کے لیے برکت علی خان شامل ہیں۔
صوبہ کشمیر کے لیے زونل قیادت میں، راجہ افتخار احمد کو جنوبی، آفتاب احمد لاوے کو وسطی اور نصیر احمد شاہ کو شمال کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔صوبہ کشمیر میں زونل سیکرٹریوں کے لیے وسطی کے لیے غلام حسن شاہ اور لطیف احمد شالہ، شمالی کے لیے محمد امین ڈار اور جنوبی کے لیے شبیر احمد پڈر کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایڈووکیٹ یاسمین وانی، مسرت قادری اور شازیہ کوثر کو صوبہ کشمیر کے خواتین ونگ میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
میر عاطف کانٹھ اور دانش بٹ کو صوبہ کشمیر میں یوتھ ونگ کے لیے بالترتیب صدر اور نائب صدر نامزد کیا گیا ہے. جبکہ معراج سراج کو پریس سیکرٹری اور شازیہ کوثر ایڈیشنل پریس سیکرٹری کے طور پر کام کرینگے۔