اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لاسی پورہ کی مینوفیکچرنگ یونٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جلکر خاکستر - MAJOR FIRE AT IGC LASSIPORA

جموں و کشمیر کے لاسی پورہ میں واقع ایک مینیفیکچرنگ یونٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا۔

لاسی پورہ کی مینوفیکچرنگ یونٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جلکر خاکستر
لاسی پورہ کی مینوفیکچرنگ یونٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جلکر خاکستر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 5:07 PM IST

لاسی پورہ: صنعتی مرکز آئی جی سی لاسی پورہ میں واقع الکرام پولیمر یونٹ کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں صبح 9:00 بجے کے قریب آگ بھگڑک اٹھی، جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ یونٹ، مشنری، خام مال و دیگر سامان جس کی مالیت کروڑوں روپئے بتائی گئی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب آگ مینوفیکچرنگ یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فوج، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

لاسی پورہ کی مینوفیکچرنگ یونٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جلکر خاکستر (Etv Bharat)

یہ بھی پڑھیں: گریز میں شبانہ آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر


انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں 600 سے زیادہ فعال یونٹس ہیں اور یہ وادی کی سب سے بڑی صنعتی اسٹیٹ ہے جو وادی اور بیرونی ریاستوں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ مینوفیکچرنگ یونٹ کے مالک نے بتایا کہ آگ نے مینوفیکچرنگ یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کچھ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے یونٹ، مشینری اور کروڑوں مالیت کے اسٹاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ وادیوں کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ کے پاس صرف ایک فائر اینڈ ایمرجنسی سروس گاڑی ہے جو انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے کافی نہیں ہے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ایل جی انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کی کہ فائر اور ایمرجنسی سروسز کے مزید افرادی قوت اور مشینری کی منظوری دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details