اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 10:53 AM IST

Updated : Jun 6, 2024, 1:55 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال - چھچکوٹ سڑک پر میکڈمایزیشن شروع، مقامی لوگوں میں خوشی - Macadamization

ترال اور چھچکوٹ کے ساڑھے چودہ کلومیٹرسڑک پر میکڈمایزیشن کا عمل آج باضابطہ شروع ہوگیا۔ اس حوالے سے تحصیلدار ترال محمد عمران نے پی ایم جی ایس وائی کے عہدیداروں کے ہمراہ میکڈمایزیشن کا عمل کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ پر اٹھارہ کروڑ روپے صرف کیے جا رہے ہیں۔

ترال۔ چھچکوٹ  پر میکڈمایزیشن شروع، عوام میں خوشی
ترال۔ چھچکوٹ پر میکڈمایزیشن شروع، عوام میں خوشی (Etv Bharat)

ترال:وادی کشمیر میں گرمی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی جہاں سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں انتظامیہ نے سڑکوں پر میکڈمایزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقےرال چھچکوٹ ساڑھے چودہ کلومیٹر سڑک پر میکڈمایزیشن جاری ہے۔ اس حوالے سے تحصیلدار ترال محمد عمران نے پی ایم۔ جی ایس وائی کے عہدیداروں کے ہمراہ گذشتہ روز میکڈمایزیشن کا عمل کا افتتاح کیا۔ اٹھارہ کروڑ روپے اس پروجیکٹ پر صرف کیے جا رہے ہیں۔

ترال - چھچکوٹ سڑک پر میکڈمایزیشن شروع، مقامی لوگوں میں خوشی (etv bharat)

اس سڑک کی خستہ حالی ایک وسیع آبادی کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی تھی۔ جب کہ میکڈمایزیشن سے سیاحتی مقام شکارگاہ جانے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ مقامی لوگوں نے سڑک کی میکڈمایزیشن پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے، کہ اسے عوام کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں ماحولیات کے عالمی دن کی نسبت سے تقاریب منعقد
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار ترال محمد عمران نے بتایا کہ ترال چھچکوٹ سڑک پر میکڈمایزیشن کا عمل شروع ہونے سے جہاں عام لوگوں کو راحت ملے گی۔ وہیں اسے علاقے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ اس سڑک پر میکڈمایزیشن کے دوران اعلی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے گا۔

Last Updated : Jun 6, 2024, 1:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details