کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند یاسر بھٹ کے اپنے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عسکریت پسند یاسر نے مارچ 2019 میں جموں کے بس اسٹینڈ پر گرینیڈ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس اہلکاروں نے یاسر بھٹ کو تلاش کرنے کی کوشش میں جموں بھر میں اُس کے پوسٹر چسپاں کیے ہیں۔ جموں بس اسٹینڈ پر 2019 مارچ مہینے میں گرنیڈ سے حملہ ہوا تھا اس حملے میں اننت ناگ ضلع کے متان گاؤں کے رہائشی 32 سالہ محمد ریاض اور اتراکھنڈ کا ایک نوجوان محمد شارق ہلاک ہو گیا تھا۔