بڈگام :جموں کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نشست پر پیر کو صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے شفاف پولنگ کے لئے سخت سیکورٹی اور دیگر انتظامی تیاریاں کی ہیں۔ ای ٹی بھارت کے نمائندے نے بارہمولہ پارلیمانی نشست میں رائے دہندگان سے بات کی اور ووٹ ڈالنے پر انکے تاثرات جاننے چاہیے۔ ووٹرس نے بتایا کہ وہ انکے علاقے میں تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور ایسے امیدار کو منتخب کرنا چاہیں گے جو پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کے مسائل پر بات کرے۔
جہاں نوجوان اور تعلیم یافتہ لوگ روزگار کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں وہیں معمر افراد بجلی کی دستیابی اور بجلی فیس میں کمی کرنے کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ بارہمولہ نشست پر سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ، پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر اور سابق وزیر سجاد غنی لون اور محروس سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید سمت 22 امیداروں کے مابین کڑا مقابلہ ہے۔