شوپیاں (جموں کشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) سے وابستہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) چیئرپرسن بلقیسہ جان نے ضلع کولگام میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں پارٹی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی موجودگی 'اپنی پارٹی' کا دامن چھوڑ کر ڈی ڈی سی ممبر حرمین سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اجلاس کے دوران محبوبہ مفتی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیسہ جان نے سال 2020 میں شوپیاں ضلع میں ڈی ڈی سی الیکشن میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں وہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل شوپیاں کی چیئرپرسن بھی مقرر کی گئیں۔ انہوں نے آج شوپیان ضلع کے حرمین علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر عبد الرشید اور متعدد نمائندوں سمیت کولگام ضلع کے اوکے علاقے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔