جموں:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعرات کو کانگریس کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے کٹرا پہنچے۔ کٹرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ انڈیا اتحاد بھارت کے آئین کو بچانے کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ایک طرف وہ (بی جے پی) ہندوستان کے آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہے، دوسری طرف ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ آئین کو بچاؤ، یہ ہندوستان کو بچانے کی ہماری اجتماعی لڑائی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم متحد نہیں ہوئے تو اس ملک کو نہیں بچا سکتے۔ ہمیں اپنی اجتماعی طاقت ملک کو دکھانی ہوگی۔ وہ (بی جے پی) ایک مذہب کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ یہ کیسے طے کر سکتے ہیں کہ آپ کیا کھائیں گے، آپ کیسا لباس پہنیں گے؟ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں یہاں آپ سے درخواست کرنے آیا ہوں کہ فیصلہ لیں اور ایسی طاقتوں کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔ کانگریس امیدوار ہمارا متحدہ امیدوار ہے۔ ہمیں ان طاقتوں کو شکست دینے کے لیے ووٹ دینا ہوگا۔