ترال:جموں و کشمیر میں دیہی ترقی محکمہ سوچھ بھارت ابھیان اور دیگر پروگراموں کے تحت گاؤں میں صفائی کی مہم چلا رہا ہے اور اس کے لیے گاوں دیہات میں دو سال سے کام کرنے کے باوجود صفائی کا یہ پروگرام زیادہ کامیاب نہیں ہوسکا۔
اب کئی مقامات پر محکمہ دیہی ترقیات ازسرنو ڈمپنگ سائٹس کی تعمیر کرنے میں مصروف ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے چھان کتار ترال میں ڈمپنگ سائٹ کی تعمیر کے خلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ چھان کتار نامی گاؤں قصبے سے کم و بیش پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن اس گاؤں کی مضافات میں اہم تعلیمی ادارے قائم ہیں جن میں ڈگری کالج، آئی ٹی آئی، متعدد نجی اسکول اور محکمہ سوشل ویلفیئر کا بازآبادکاری مرکز بھی شامل ہے۔