ترال:قصبہ جات میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اگرچہ میونسپل کمیٹیوں کا قیام بہت پہلے لایا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے جنوبی قصبہ ترال کی میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال بنی ہوئی ہے کیونکہ قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے ہیں۔ وہیں قصبہ میں پانی کے نکاسی کا بہتر نظام موجود نہ ہونے سے بارش ہوتے ہی پورا علاقہ زیر آب ہو جاتا ہے۔
لوگ گھروں کے اندر ہی محصور ہو جاتے ہیں اس ضمن میں آج نیو کالونی کچھلمن ترال کی خواتین نے میونسپل کمیٹی کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا ۔اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی احتجاجی خواتین نے بتایا کہ کالونی تک جانے والی رابطہ سڑک بارش ہونے کے ساتھ ہی زیر آب آتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالانکہ معاملہ کئی مرتبہ بلدیہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن بدقسمتی سے آج تک مسلہ جوں کا توں لٹکا ہوا ہے ۔