پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پترگام سمیت مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگر آتشزدگی کے واقعات پیش آنے کے سبب مقامی باشندے تشویش میں مبتلا ہیں۔عام لوگوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے اس طرح کی حرکتیں انجام دی جارہی ہیں۔ لوگوں نے بتایا اگر اس طرح کی وارداتیں قدرتی ہوتی تو پھر لگاتا تین روز تک ایسا نہیں ہوتا۔
مقامی باشندوں نے الزام لگایا کہ مقامی ابادی میں کچھ شرپسند عناصر کی مشکوک حرکتیں دیکھنے کو ملے ہیں۔جو پولیس کی توجہ اس جانب مبذل کرانے کی کوشش کی گئی ہے ،لیکن ابھی تک اس پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے۔