ترال:مقامی باشندوں نےدعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی نے فیس میں اضافہ کرکے ہمیںاحتجاج کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کیا گیا۔احتجاجیوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے میٹر نصب کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ استعمال شدہ بجلی کے مطابق ہی بل ادا کر سکے گے۔
آری پل ترال میں لام ،ززبل،حاجن،سویناڈ، نارستان اور مضافات وغیرہ کے گوجر بستیوں سے تعلق رکھنے والے بجلی صارفین نے محکمہ بجلی کے آفس احاطے میں جمع ہوکر ایک خاموش احتجاج کرتے ہوئے فیس میں کمی یا میٹر نصب کرنے کی سرکار سے اپیل کی ہے۔
احتجاج پر آمادہ ان لوگوں نے بلوں کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے صارفین نے بتایا کہ انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے، کیونکہ 220 سے 530 اور اب 1040 تک بجلی بل پہنچا دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشانیوں میں مبتلا ہوگے ہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ بجلی محکمہ کو فلیٹ ریٹ کے بجائے میٹر نصب کرنے چاہیں، تاکہ صورتحال واضح ہو سکے۔