اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: عمر عبداللہ کے ساتھ پانچ کابینہ وزراء نے حلف لیا، تقریب میں کئی اہم شخصیات کی شرکت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 8 hours ago

Updated : 5 hours ago

عمر عبد اللہ
عمر عبد اللہ (IANS)

سرینگر:اسمبلی انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں ہوئے۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوا۔ نیشنل کانفرنس نے 90 میں سے 42 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ کانگریس نے چھ سیٹیں جیتی ہیں۔ این سی کانگریس اتحاد کو 95 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے - جس میں پانچ ممبران ایل جی کے ذریعے نامزد کیے جائیں گے۔ پانچ آزاد ایم ایل اے اور عآپ کے اکلوتے ایم ایل اے کی حمایت سے ان کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

LIVE FEED

11:57 AM, 16 Oct 2024 (IST)

نئی حکومت سے محبوبہ مفتی کی امید

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس حکومت کے سامنے کافی چیلنجز ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ حکومت پہلی قرارداد میں دفعہ 370 کی منسوخی کی مزمت کرے گی

اس حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھے۔ مجھے امید ہے کہ انڈیا الائنس کیلئے جموں و کشمیر سے جو مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے وہ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں بھی دیکھا جائے گا۔

11:50 AM, 16 Oct 2024 (IST)

سریندر کمار چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

سریندر کمار چودھری نے جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔

وہیں سکینی ایتو ، جو جنوبی کشمیر کے دمحال ہانجی پورہ سے منتخب ہوئی ہیں، نے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔

اسی کے ساتھ جاوید احمد رانا نے بطور وزیر حلف لیا۔ چودھری نے مینڈھر سئ انتخاب جیتا ہے۔ وہ پہاڑی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کے علاوہ جاوید احمد ڈار نے بھی بطور وزیر حلف لیا۔ جاوید ڈار شمالی کشمیر کے رفیع آباد حلقے سے منتخب ہوئے ہیں۔

اس موقعے پر ستیش شرما نے بھی بطور وزیر حلف اٹھایا۔

11:38 AM, 16 Oct 2024 (IST)

ایل جی منوج سنہا نے عمر عبد اللہ کو عہدے و رازداری کا حلف دلایا

عمر عبد اللہ جموں و کشمیر یوٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ سرینگر میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں ایل جی منوج سنہا نے انہیں عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ این س کے کابینی وزرا نے بھی حلف لیا۔

ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آئین ہند پر وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینہ وزراٗ حلف لے رہے ہیں۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے آئین پر حلف لیا جاتا تھا لیکن دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آئین جموں و کشمیر کو منسوخ کیا گیا ہے۔

11:05 AM, 16 Oct 2024 (IST)

راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی سرینگر آمد

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی تقریب حلف برداری کے لیے سری نگر پہنچ گئے۔ جے کے پی سی سی کے سربراہ اور ایم ایل اے شلتینگ طارق قرہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صرف پانچ وزراء آج حلف لیں گے

10:54 AM, 16 Oct 2024 (IST)

حلف برداری سے قبل عمر عبداللہ کی دادا کی مزار پر حاضری

عمر عبداللہ کے والد فاروق عبداللہ بھی تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ مزار انور پر نماز ادا کرنے کے بعد عمر عبداللہ نے ان بھاری ذمہ داریوں کا اعتراف کیا جو ان کی حکومت کو خطے کے عوام کی خدمت میں درپیش ہوں گی۔

10:52 AM, 16 Oct 2024 (IST)

کانگریس کا کوئی ایم ایل اے آج حلف نہیں لے گا

عمر عبد اللہ اور ان کی کابینہ کی حلف برداری تقریب کے موقعے پر ایک اہم خبر سامنے آ رہی ہے کہ آج کانگریس کے کوٹے سے کوئی بھی ایم ایل اے حلف نہیں لے گا۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے چھ ارکان اسمبلی میں سے کوئی بھی آج ایل جی منوج سنہا کے سامنے ریاست کی بحالی کے لیے بطور "احتجاج" حلف نہیں لے گا۔ میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کانگریس کے ’چھ میں سے کوئی بھی ایم ایل اے آج ایل جی کے سامنے حلف نہیں اٹھائے گا تاکہ جموں اور کشمیر کے ریاست کا درجہ بحال نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج ظاہر کیا جاسکے‘۔

10:52 AM, 16 Oct 2024 (IST)

محبوبہ مفتی کی تقریب میں شرکت

تازہ خبر کے مطابق عمر عبد اللہ کی حلف برداری تقریب میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی بھی شرکت کریں گی۔ ان کے علاوہ انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے کئی سینئر رہنما بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

10:44 AM, 16 Oct 2024 (IST)

حلف بررداری کے لیے اسٹیج تیار

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری کے لیے سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (SKICC) میں تمام طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقعے پر خاص طور سے سخت سکیورٹی کا بندو بست کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر ان حلف برداری کا اسٹیج سج کر تیار ہے۔

Last Updated : 5 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details