بارہمولہ:کانفرنس کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے فرائض جی ایم زاہد نے انجام دی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت نبی محمد سعید مسعودی نے پیش کیا۔ خطبہ استقبالیہ بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کے صدر یوسف صمیم نے پیش کیا۔ آپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ سوپور میں ایک کلچرل حال تعمیر کیا جائے۔
ساتھ ہی صدر نے کشمیری زبان کے فروغ کے لیے مزید قدم اُٹھانے پر زور دیا۔ اے ڈی سوپور شبیر احمد رینا مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود رہے۔ شیر علی مشغول اور رنجور تلگامی کو اس سال کے لیے خلعت کہکشان علم و ادب سے نوازا گیا۔ اعزاز میں ایک شال، مومنٹو اور سائٹیشن دی گئی۔
اے ڈی سی سوپور شبیر احمد رینا، ڈاکٹر محمد یوسف زرگر، رنجور تلگامی، فیاض تلگامی، مقبول فیروضی، شاہد دلنوی اور رحیم رہبر نے اپنے تصورات پیش کیے۔ شکیل آزاد بھی اس نشست میں موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی پہلی نشست اختتام کو پہنچی۔ گلزار جعفر نے بڑے ہی دلکش اور خوبصورتی کے ساتھ اپنی منفرد آواز میں اس نشست کی نظامت کی۔