گاندربل:وادی کشمیر کے کئی پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر دوران شب ہلکی برف باری ہوئی اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، دودھ پتھری، سونہ مرگ کے علاوہ شوپیاں، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے۔
حکام نے سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ کے زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا نے کہ سرنگر سونہ مرگ روڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ زوجیلا پاس میں تازہ برف باری کے پیش نظر سرینگر سونمرگ گمری شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔وہیں بیکن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نے سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو سرینگر-لیہہ شاہراہ کو پھر سے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔