پلوامہ (جموں کشمیر):جنوبی کشمیر کے ترال اسمبلی نشست کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نامزد امیدوار رفیق احمد نایک نے جماعت اسلامی پر پابندی ہٹنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہئے، تاکہ وہ سیاسی طور میدان عمل میں آسکیں۔ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹائے جانے سے کوئی منحرف نہیں۔‘‘
نائک نے ترال بالا سے بس اسٹینڈ ترال تک ایک انتخابی ریلی برآمد کرنے کے بعد حمایتوں سے خطاب کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹنی چاہیے تاکہ جماعت اسلامی معاشرے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ ترال میں فی الوقت جو امیدوار میدان میں ہیں وہ جھوٹ اور پروپیگنڈے کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم عوام اب جان چکی ہے کہ کیا کرنا ہے۔ اس لئے بہت جلد ان عناصر کو پتہ چلے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔