اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوامی مسائل اور شکایت کے ازالے کے لئے جموں وکشمیر میں سمادھان ایپ اور پورٹل کا افتتاح - Samadhan App Launch - SAMADHAN APP LAUNCH

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےعوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے سمادھان نام کے ایک موبائل ایپ اور آن لائن پورٹل کا افتتاح کیا۔اس کا مقصد عوامی مسائل کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنا ہے۔

عوامی مسائل اور شکایت کے ازالے کے لئے جموں وکشمیر میں سمادھان ایپ اور پورٹل کا افتتاح
عوامی مسائل اور شکایت کے ازالے کے لئے جموں وکشمیر میں سمادھان ایپ اور پورٹل کا افتتاح (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 4:21 PM IST

ڈوڈہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ ضلع میں ایک تقریب کے دوران سمادھان نام کا ایک آن لائن پورٹل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف محکموں کے ملازمین اور افسران نے شرکت کی۔

عوامی مسائل اور شکایت کے ازالے کے لئے جموں وکشمیر میں سمادھان ایپ اور پورٹل کا افتتاح (etv bharat)

تقریب کے دوران ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔ شہریوں کے مسائل کو باضابطہ طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایپ اور پورٹل عوام کو اپنے مسائل اور شکایات کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس سے ان کے فوری اور موثر حل میں مدد ملے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عوام کی خدمت کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورٹل عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل اور شکایات درج کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں میں کشمیر ماڈل اپنایا جائے گا: منوج سنہا

انہوں نے مزید کہاکہ ان کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدام عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details