اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

علاقوں میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول - Leopard In Ganderbal

Leopard Spotted ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں تیندوئے کی موجودگی سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے تیندوئے کو پکڑنے کی کوشش تیز کردی ہے۔ مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 6:57 PM IST

علاقوں میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول
علاقوں میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول

علاقوں میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول

گاندربل :ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں تیندوئے کو دیکھے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ اور پولیس نے مقامی باشندوں کو چوکس اور احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے ۔ ای ٹی وی بھارت کو مختلف علاقوں سے جن میں فتح پورہ، گنگر ہامہ ، سالوره، وحید پوره، بوغورام پور، تولہ مولہ شامل ہیں مقامی باشندوں نے بتایا کہ رہائشی علاقوں میں تیندوے کی موجودگی پائی گئی ہے۔اس سے ان علاقوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں تیندوا کو دیکھا گیا ہے۔لوگوں نے نماز عشاء اور فجر کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کو ترجیح دی ہے۔ دریں اثناء ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن نے مختلف علاقوں میں تیندوے کی موجودگی کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار تیندوے کا سراغ لگانے اور اسے محفوظ طریقے سے پکڑنے کی کوششیں شروع کر دی ہے

انہوں نے مزید کہاکہ علاقے میں تیندوئے کے پائے جانے کے بعدمقامی باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اکیلے الگ تھلگ یا گھنے جھاڑیوں میں جانے سے گریز کریں، خاص طور پر صبح سویرے یا دیر شام کے اوقات میں جب تعیند وے سب سے زیادہ سر گرم ہوتے ہیں۔ گاندربل پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام : علاقے میں تیندوں کی موجودگی سے عوام میں خوف

اس بارے میں جب ہم نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے بلال احمد سے بات کی تو انہوں نے بتایاکہ ہمیں مختلف جگہوں سے فون کال موصول ہوئے ہیں۔تیندوا کو پکڑنے کے لیے مختلف علاقوں میں پنجڑے لگائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details