اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی: مزدوروں کا ایک شخص پر جعلسازی کا الزام - JJM Scheme In Mandi - JJM SCHEME IN MANDI

Labourers Fraud Allegations: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے چھمبر کناری علاقے میں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پائپ بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ جل شکتی کی جانب سے اس کام کو کرانے والے ٹھکیدار کا بل بند کرائے جانے پر مزدوروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منڈی میں مزدوروں نے لگایا ایک شخص پرجعلسازی کا الزام
منڈی میں مزدوروں نے لگایا ایک شخص پرجعلسازی کا الزام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 5:39 PM IST

منڈی میں مزدوروں نے لگایا ایک شخص پرجعلسازی کا الزام

منڈی: جموں کے ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں مزدوروں نے اشرف نام کے ایک شخص پر جعلسازی کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ مزدوروں کے مطابق اس شخص نے جل جیون مشن اسکیم کے تحت کیے گیے کام کا معائنہ کیا اور مزدوروں سے پوچھا کہ آپ کو اس کام کی اجرت ملی ہے یا نہیں۔ مزدوروں نے کہا کہ ابھی تک اس کام کی اجرت نہیں ملی ہے۔ اس کو لیکر انہوں نے کہا کہ اس کام کی اجرت میں آپ کو دلواؤں گا۔ اس دوران اس نے مزدوروں کے گروپ کا ایک فوٹو بھی لیا۔ بعد میں اس شخص مزدوروں کے ساتھ لی گئی اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مزدوروں کو اجرت ادا کر دی گئی ہے۔ وہیں مزدوروں کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی اجرت نہیں ملی ہے۔

اس حوالے سے جب ہم نے بھی مزید جانکاری حاصل کی تو پتا چلا کہ یہ معاملہ فقط چھمبر کناری علاقہ کا نہیں ہے بلکہ اسی طرح کے معاملے لورن، پراچھڑ، مہارکوٹ، چکھڑی بن میں بھی ہوئے ہیں جس کو لیکر متعلقہ محکمے کی جانب سے ٹھکیداروں کے بل بند کروا دیے گئے ہیں۔ دھوکہ دہی کے سبب سینکڑوں مزدوروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار

مزدوروں نے انتظامیہ سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر مذکورہ شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے اور جن متعلقہ ٹھکیداروں کے زیر اہتمام ان علاقوں میں کام کیا گیا ہے ان ٹھکیداروں کے حق میں بل پاس کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details