اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کارکن پر حملہ، عسکریت پسندوں کی بوکھلاہٹ: سنیل شرما - BJP on Civilian Killing - BJP ON CIVILIAN KILLING

جنوبی کشمیر کے سابق سرپنچ اور دیرینہ کارکن اعجاز احمد کے قتل کے خلاف بی جے پی کارکنان نے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے اور بی جے پی لیڈران نے مقتول کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بھی بندھائی۔

س
سنیل شرما (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 6:15 PM IST

شوپیاں میں بی جے پی کارکنان کا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

شوپیاں (جموں کشمیر) :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے پاکستان اور عسکریت پسندوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’پاکستان اور عسکریت پسند بوکھلاہٹ کے شکار ہو گئے ہیں اسی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان پر حملہ کر رہے ہیں۔‘‘ سنیل شرما نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

قبل ازیں، سنیل شرما نے ہیرپوہ، شوپیاں کا دورہ کرکے ہفتہ کے روز قتل کیے گئے سابق سرپنچ اور بی جے پی کارکن اعجاز احمد شیخ کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ’’بی جے پی مقتول کارکن کے خاندان کی ہمیشہ مدد کرے گی اور حکومت ان کے لواحقین کو ایکس گریشیا امداد اور سرکاری ملازمت فراہم کرے گی۔‘‘ انہوں نے اعجاز احمد کے قتل کو ’’پوری انسانیت کا قتل‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’سابق سرپنچ کے قتل نے پورے ہندوستان میں بی جے پی کارکنان کو مغموم کر دیا ہے، اور سانحے سے ان میں کافی غصہ بھی ہے۔‘‘

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ ’’یہ حملہ صرف دہشت گردوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بہت زیادہ تھا اور شوپیاں کے لوگوں نے دہشت گردی کو مسترد کر کے بھارتی جمہوری نظام میں اپنا یقین ظاہر کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی، مرحوم کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کارکنان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ - Shopian BJP workers Protest

ABOUT THE AUTHOR

...view details