گلمرگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے چوتھے مرحلے کے مقابلوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ اس مرتبہ گلمرگ میں منعقدہ کھیلو انڈیا میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ ملک کی 20 ریاستوں کے تقریبا 800 کھلاڑی اور معاون حصہ لے رہے ہیں۔
کھیلو انڈیا کے اس مرحلے میں اسنو بورڈنگ، الپائن سکی، نورڈک سکی، اور سنو ماؤنٹینیرنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔کھلاڑیوں میں مختلف مقابلوں کو لے کر زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ محکمہ سیاحت، گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام، سرمائی کھیل اس کے اسنو لیپرڈ مسکوٹ کی نمائش کے ساتھ شروع ہوں گے اور اس میں ایک ترانہ اور ملبوسات پیش کیے جائیں گے جو کھیلو انڈیا گیمز کی پہچان ہے۔
آج کے کھیلوں میں گولف کورس میں مردوں اور خواتین کے لیے نارڈک اسکیئنگ شامل ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔