اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

روس یوکرین جنگ میں پھنسا کشمیری نوجوان، اہل خانہ کی وزیراعظم مودی سے اپیل - روس یوکرین جنگ

Russia Ukraine war روس یوکرین جنگ میں ہندوستان کے کچھ نوجوان پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس وطن لانے کی مختلف گوشوں سے اپیل کی جارہی ہے۔ ان ہی میں سے ایک نوجوان کشمیر کے ضلع پلوامہ کا رہنے والا ہے جس کے والدین نے وزیراعظم مودی سے اپنے بیٹے کو وطن واپس لانے کی اپیل کی ہے۔

family appeals PM
family appeals PM

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 1:08 PM IST

Updated : Feb 25, 2024, 1:34 PM IST

Kashmiri youth in Russia

پلوامہ: روس یوکرین جنگ میں کشمیر کے ایک نوجوان کے پھنسے ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوشہ ون اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے آزاد یوسف کمار دسمبر 2023 کو نوکری حاصل کرنے کے سلسلے میں دبئی گیا تھا جہاں سے اس کو دھوکہ دہی کے زریعے روس کی آرمی بھرتی کرایا گیا اور اب وہ وہاں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اس نوجوان کے اہل خانہ نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو وطن واپس لایا جائے۔ مذکورہ نوجوان کی والدہ نے روتے بلکتے وزیراعظم نریندر مودی سے اپنے لخت جگر کی وطن واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔ یوسف کے بھائی سجاد احمد نے کہا کہ کئی مرتبہ اس کے ساتھ بات ہوئی ہے تاہم ہم اپنے بھائی سمیت تمام بھارتی افراد کی واپسی کی اپیل کرتے ہیں۔ اور ہم گزارش کرتے ہین کہ ان سب کو وطن واپس لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین میں پھنسے آزاد کے والد محمد یوسف کمار نے بتایا کہ اب ان کی آنکھیں خشک ہوچکی ہیں تاہم ان کی امیدوں کا چراغ ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل ہے کہ وہ یوسف سمیت تمام بھارتی افراد کی واپسی کے لئے جلد از جلد اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی افراد کے معاملے میں کئی سیاسی شخصیات نے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لایا جائے۔

Last Updated : Feb 25, 2024, 1:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details