اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے طالب علم نے ہاسٹل میں خود کشی کر لی - student commits suicide - STUDENT COMMITS SUICIDE

متوفی کی شناخت 21 سالہ تنویر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو ریوا یونیورسٹی میں بی ایس سی کے سال دوم کا طالب علم تھا۔ وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔

جموں وکشمیر کے طالب علم نے ہاسٹل میں خود کشی کر لی
جموں وکشمیر کے طالب علم نے ہاسٹل میں خود کشی کر لی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 4:52 PM IST

بڈگام:جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ایک طالب علم کو کرناٹک کے بنگلورو میں اتوار کو اپنے پیئنگ گیسٹ (پی جی) روم میں مردہ پایا گیا۔ یہ واقعہ شمال مشرقی بنگلورو کے یالہانکا میں پیش آیا، جس کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور اس کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی۔
متوفی کی شناخت 21 سالہ تنویر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو ریوا یونیورسٹی میں بی ایس سی کے سال دوم کا طالب علم تھا اور کشمیر کے ضلع بڈگام کا رہنے والا ہے، جس کو اتوار کی صبح اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ اسے خودکشی کا معاملہ بتایا جا رہا ہے کیونکہ جائے وقوع پر ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں اس نے اپنے انتہائی اقدام کا ذمہ دار کسی کو قرار نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ کے کوکرناگ میں آپریشن تیسرے دن بھی جاری، اضافی فورسز تعینات

دریں اثناء پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، جس کے بعد مذکورہ طالب علم کی میت کو اپنے آبائی گاؤں روانہ کر دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details