اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری پنڈتوں کے گھروں میں آتشزدگی کے واقعات افسوسناک - Dilip Pandita reacts - DILIP PANDITA REACTS

کشمیری پنڈت دلیپ کمار پنڈتا نے مٹن میں کشمیری پنڈت گھرانوں پر پیش آنے والی آتشزدگی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس بزدلانہ حرکت نے دو کمیونٹی کے بیچ پہلے سے موجود دراڑ کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کی ہے۔

کشمیری پنڈتوں کے گھروں میں آتشزدگی کے واقعات افسوسناک
کشمیری پنڈتوں کے گھروں میں آتشزدگی کے واقعات افسوسناک (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 7:33 PM IST

اننت ناگ:دلیپ کمار پنڈتا نے کہا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جہاں بھی وہ گئے سبھی لوگوں نے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ لیکن کچھ شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ کشمیری پنڈت یہاں واپس آئیں۔ ہمیں ان عناصر سے خبردار رہنا چاہیے۔

کشمیری پنڈتوں کے گھروں میں آتشزدگی کے واقعات افسوسناک (etv bharat)

انہوں نے زور دیا کہ ہمارا ہندو مسلم سکھ اتحاد اور بھائی چارہ یہاں قائم ہے اور ہمیشہ رہے گا، چاہے کچھ عناصرکی جانب سے اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہے۔کشمیری پنڈت مٹن میں پچھلے 35 سال سے رہ رہے ہیں۔ تو اچانک آج کیا وجوہات ہو گئیں کہ ان کے مکانوں کو آگ لگائی گئی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل ایک پراسیس چل رہی ہے جس کے تحت کشمیری پنڈتوں کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اس دوران ایسے بد عناصر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس، انتظامیہ، اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیریت ہماری پنڈت برادری کے بغیر ادھوری

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے مٹن اننت ناگ میں 28 جولائی کی رات کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں تین پنڈتوں کے گھر اور ایک اناج کا گودام کو نقصان پہنچا۔ آگ آنند جی رجدان کے گھر سے شروع ہوئی اور شادھی لال رجدان اور شام لال پٹواری کے گھروں تک پھیل گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details