اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیرکے ڈیزائنرز نے پہلی بار قومی سطح کے فیشن ویک میں شرکت کی - Fashion Week Delhi

ایس ایس ایم ڈی اسکول آف ڈیزائن کے اروا شاہ، میر منال اور ارمان آصف  ڈیزائنرز نے خوبصورت اور پہننے کے قابل لباس بنانے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پلاسٹک کے تھیلوں سے لے کر پرانے اخبارات تک وہ ضائع شدہ مواد کو شاندار لباس میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہیں جس سے دیکھنے والے دنگ رہے گئے۔

کشمیرکے ڈیزائنرز نے پہلی بار قومی سطح کے فیشن ویک میں شرکت کی
کشمیرکے ڈیزائنرز نے پہلی بار قومی سطح کے فیشن ویک میں شرکت کی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 10:59 AM IST

اروا شاہ، میر منال اور ارمان آصف کشمیر کے ایسے تین فیشن ڈیزائنرز بن چکے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ دلی میں منعقدہ قومی سطح کے فیشن ویک میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز نے ایک منفرد پہلی کے تحت انہوں ایسی کلیکشن پیش کی جسے حاضرین نے کافی سراہا۔اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا ڈیزائن ترتیب دینے میں ردی کاغذ سے لے کر سیمنٹ کی تھیلوں کا استعمال کیا۔ جس سے ان نوجوان کشمیری ڈیزائنرز نے ماحول دوست فیشن کے لیے ایک نیا معیار بنایا ہے وہیں انہوں نے اس خیال سے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ کم لاگت میں بھی بہترین ڈیزائن کے کپڑے تیار کیے جاسکتے ہیں ۔

کشمیرکے ڈیزائنرز نے پہلی بار قومی سطح کے "فیشن ویک "میں کی شرکت (etv bharat)
ایس ایس ایم ڈی اسکول آف ڈیزائن کے ان ڈیزائنرز نے خوبصورت اور پہننے کے قابل لباس بننے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کا مظاہرہ کیا۔ پلاسٹک کے تھیلوں سے لے کر پرانے اخبارات تک وہ ضائع شدہ مواد کو شاندار لباس میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہیں جس سے دیکھنے والے دنگ رہے گئے۔ای ٹی وہ بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران ان ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز نے کہا کہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا جس میں ہماری شرکت کرنا ہی سب سے بڑی بات تھی۔اگرچہ ہم زیادہ پُر اعتماد نہیں تھے کیونکہ ہمیں لگتا تھا کہ بڑے اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہمیں ٹرول کیا جائے گا موضوع مزاق بنایا جائے گا۔لیکن ہم ذہنی طور پر تیار ہوئے اور دیکھنے والو کے لیے ایک نوٹ بنایا۔ نوٹ میں لکھا تھا کہ ہم یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مہنگے کپڑے پہننا اہم نہیں ہے۔خوبصورت ڈیزائن کے عام کپڑے بھی پہن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آخری منٹوں میں ہم نے اپنے ڈیزائن میں تبدیلیاں کیں۔ لیکن جب انہیں اسٹیج پر پیش کیا گیا تو لوگوں نے ہمارے پرفارمنس آرٹ کی ستائش کی جو ہمارے توقع سے زیادہ تھا۔

مزید پڑھیں:جموں کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمائی تعطیلات - Summer Vacation In Jammu Schools

ساتھ ہی انہوں نے بڑے اسٹیج پر کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اس بڑے پلیٹ فارم پر کشمیر کی نمائندگی کی اور ہماری کئی مہینوں کی محنت رنگ لائی اور اپنےمقصد میں کامیابی رہے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس فیشن ویک کے لیے ہم کئی مہینوں سے تیاری کررہے تھے اور
اس کے لیے چھ ماہ قبل ہم نے فیکٹری سے کاغذ کے کپ، غبارے کا فضلہ اور سیمنٹ کے تھیلے اکٹھے کیے اور اس مواد سے اپنی کلیکشن تیار کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details