سرینگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 27 سے 31 مارچ تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 مارچ کو موسم جزوی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 30 اور 31 مارچ کو موسم جزوی یا کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر رک رک کر برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔ دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔