اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی قصبہ گریز میں کرگل وار ہیروز کو یاد کیا گیا - Kargil Vijay Diwas - KARGIL VIJAY DIWAS

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سرحدی علاقہ گریز میں کرگل وجے دیوس کی نسبت سے تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے کرگل وار ہیروز خاص کر اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ا
کرگل جنگ کے 25برس مکمل (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 8:03 PM IST

سرحدی قصبہ گریز میں کرگل وار ہیروز کو یاد کیا گیا (ETV Bharat)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) :کرگل جنگ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع بانڈی پورہ کے داور، گریز میں فوج کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں فوج کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں، مقامی باشندوں خاص کر طلباء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ملک بھر کے مختلف مقامات پر آج کرگل وجے دیوس منایا گیا جس میں سال 1999میں کرگل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد آرمی گڈ ول سکول داور، گریز میں کیا گیا جس میں طلباء کے کئی گروپس نے مختلف ایونٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کے شینا کلچر کی نمائندگی کرنے والے ایک مقامی میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا۔ کرگل جنگ کے دوران سرحدی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ طالب علموں کے علاوہ ان کے والدین اور فوجی افسران، ایس ڈی ایم گریز، ایس ڈی پی او اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

تقریب کا اختتام تقسیم انعامات کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں آرمی کے افسران اور سیول انتظامیہ کے اہلکاروں نے مختلف مقابلوں کے انعام یافتگان اور فنکاروں کو اسناد اور انعامات دئیے جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے مہمانوں کو مسحور کیا۔

تقریب میں مدعو کیے گئے ایک مقامی سابق فوجی اہلکار نے بتایا: ’’مجھے فخر ہے کہ میں بھی کرگل جنگ میں کسی نہ کسی اعتبار سے منسلک ہوں اور آج اس موقع پر اپنی ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘‘ سابق فوجی نے کرگل جنگ کے اپنے ذاتی تجربے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وار ہیروز کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی تقاریب کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اپنے سبھی بہادر فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے 26 جولائی کو اپنی جانیں قربان کی، جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم مودی نے لداخ میں کرگل جنگ کی یادگار پر جنگی ہیروز کو خراج پیش کیا - Kargil Vijay Diwas

ABOUT THE AUTHOR

...view details