پلوامہ : ضلع پلوامہ کے تحصیل کاکاپورہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ٹریڈرز فیڈریشن اور سول سوسائٹی نے الزام لگایا کہ ترقی کے اس دور میں بھی تحصیل کاکاپورہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے کو سال 1979 میں تحصیل کا درجے دیا گیا جسے جدید بنیادوں پر تیار کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ بہتر روڈ انفراسٹرکچر، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ شامل ہے۔ مرکزی بازار کاکاپورہ میں تقریباً ہزاروں لوگ اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں اور مارکیٹ کو جدید شکل دینے کے لیے حکام کی توجہ کی ضرورت ہے۔
کاکا پورہ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر منظور احمد ڈار نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کو حکام کی توجہ کی ضرورت ہے اندرونی اور بیرونی سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے اور سٹریٹ لائٹس وقت کی ضرورت ہے کیونکہ شام کے اوقات میں بازار ایک خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔