بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں جموں و کشمیر اور لداخ کے جسٹس سنجیو کمار شکلا نے اپنے دورے کے دوران کئی سنئیر افسران سے بات چیت بھی کی۔ اس موقعے پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف ملک، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، منگا شیرپا اور دیگر نے معزز جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقعے پر عزت مآب جسٹس سنجیو کمار شکلا نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بارہمولہ میں عام لوگوں کے لیے ای سہولت مرکز کا افتتاح کیا جو عام لوگوں کو بہت سی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس میں جیل میں بندقیدیوں کے رشتہ داروں کے لیے ای-ملاقات اپوائنٹمنٹ کی بکنگ، مفت قانونی سہولیات کا فائدہ اٹھانا شامل ہے۔ خدمات، تصرفدیگر اہم قانونی خدمات کے علاوہ ٹریفک چالان، عدالتی مقدمات کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا۔