کوکرناگ: جموں کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے حالیہ دنوں وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی چاہتی ہے کہ وادی کشمیر میں امن و امان برقرار رہے۔ یہاں کے لوگ پرسکون زندگی گزارے اور سیاح وادی میں آئے٬ کیونکہ وادی کی بیشتر آبادی کا حصہ سیاحتی شعبے پر منحصر ہے۔ انہوں کہا کہ وادی کے لوگ پوری دنیا میں مہمان نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر کانگریس صدر وقار رسول وانی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کی مذمت کی - JKPCC President Vikar Rasool Wani - JKPCC PRESIDENT VIKAR RASOOL WANI
Vikar Rasool Wani Condemn Attack On Tourists جموں و کشمیر کے کوکرناگ میں کانگریس رہنما وقار رسول وانی نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ کی مذمت کی۔
Published : May 22, 2024, 10:46 PM IST
وقار رسول نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے جس نے پہلگام میں بزدلانہ حرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی انڈیا الائنس کے پارلیمانی امیدوار میاں الطاف کے حق میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور اگر حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اسمبلی نشست کی بات کریں تو یہ ہمیشہ سے کانگریس کا گڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیں بھرپور حمایت دی ہے اور یہ الائنس مضبوطی سے قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا اتحاد کی جانب سے جموں و کشمیر کی تمام پانچ سیٹوں پر کامیابی درج کی جائے گی۔
پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی آج صوف شالی کوکرناگ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ سابق وزیر پیر زادہ محمد سید اور دیگر کئی سیاسی رہنما موجود تھے۔ واضح رہے کہ عسکریت پسندوں نے حالیہ دنوں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے ینڑ علاقہ میں جے پور سے آئے ہوئے ایک سیاح جوڑے پر نزدیک سے اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ تفریح کے لیے ینڑ کی ٹینٹ پارک میں گھوم رہے تھے۔