سرینگر: جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خطرات والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔