اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسمی صورت حال کے پیش نظر سرمائی تعطیلات کا جائزہ لیا جائے گا: ناظم تعلیم کشمیر - Director School Education Kashmir

محکمہ موسمیات نے کشمیر میں مارچ کے پہلے ہفتے میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے پیش نظر اسکول ایجوکیشن محکمے نے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں توسیع کے امکانات کا جائزہ لینے کی بات کہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 10:16 AM IST

Updated : Feb 24, 2024, 11:39 AM IST

سرینگر:کشمیر میں یکم مارچ سے دوبارہ برفباری کی پیش گوئی کے بیچ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ موسمی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں توسیع کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگر کشمیر بھاری برف باری ہوئی اور ایسا لگا کہ بچے اسکول نہیں جا پائیں گے تو اس صورت میں تعطیل پر غور کیا جا سکتا ہے۔ بھاری برف باری ہونے کی پیش نظر تعطیلات میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں مارچ کے پہلے ہفتے میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں کشمر صوبے کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ اب 29 فروری 2024 کو ختم ہو رہی ہیں۔ ایسے میں تین ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد سرمائی زون کے تحت آنے والے اسکول یکم مارچ 2024 کو دوبارہ کھلنے جارہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران بھاری برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس بعد ایک کمزور مغربی ہوا کا دباؤ داخل ہونے کے نیتجے میں کشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے۔

Last Updated : Feb 24, 2024, 11:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details